ETV Bharat / state

مظفر نگر لاک ڈاؤن میں رعایت، صبح 7 سے شام 7 بجے تک جاری رہیں گی سرگرمیاں

کورونا کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق مظفر نگر میں لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی جس کے تحت صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کُھلیں رہیں گے۔

لاک ڈاؤن میں رعایت
لاک ڈاؤن میں رعایت
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 2:50 AM IST

کورونا وبا کے مثبت مریضوں کی تعداد کم ہونے پر اترپردیش کے کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن میں راحت دی گئی ہے جس کے تحت مظفر نگر میں لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں رعایت

ضلع انتظامیہ نے کورونا کی نئی گائیڈ لائن کے چلتے مظفر نگر سے کورونا کرفیو ختم کرتے ہوئے پیر کی صبح سے مظفر نگر کے سبھی بازار شرائط کے مطابق کھول دیئے جائیں گے۔ یہ بازار صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کُھلیں گے۔ اس دوران دکانداروں اور تاجروں کو کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

شام 7 بجے کے بعد سے رات کا کرفیو پہلے کی طرح رہے گا اس کے علاوہ سنیچر اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

اس کے علاوہ مذہبی مقامات پر 5 سے زائد عقیدت مندوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی جبکہ شادیوں کی تقریبات کے لیے پچیس افراد کی شرکت کو منظوری دی گئی ہے اور 20 افراد کو آخری رسومات کے لیے اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، سنیما گھر، اسپورٹس اسٹیڈیم اور گارڈنس مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اسکول کالج کوچنگ سینٹر بھی مکمل طور پر بند ہوں گے۔ تمام صنعتی ادارے ان شرائط کی بنیاد پر کھولے جائیں گے جن میں کارکنان کی تعداد 20 سے زائد نہیں ہوگی جبکہ ریلوے اور روڈ ویز بس چلتی رہیں گی اور گورنمنٹ انسٹی ٹیوشن بینک، ہسپتال اور پرائیویٹ کلینک بھی کُھلے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.