اتر پردیش کے بجنور میں منعقدہ فرسٹ اوپن پروکزیما تائیکوانڈو چیلنجر کپ میں نوئیڈا گوتم بدھ نگر ضلع کے پانچ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں ریحان رضا انصاری نے سینیئر بوائز انڈر 74 کلو زمرے میں طلائی تمغہ جیتا، جبکہ جے یادو سینیئر بوائز کی 68 کلو گرام کیٹگری اور آنند راج نے جونیئر بوائز انڈر 48 کلو گرام زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔
وہیں امت رانا جونیئر بوائز انڈر 52 کلوگرام اور مدھو یادو جونیئر گرلز انڈر 42 کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کئے۔
وکٹری تائیکوانڈو اکیڈمی کے کوچ قدوس علی کا کہنا ہے کہ ان لڑکوں نے عمدہ کارکردگی پیش کر کے سب کی توجہ حاصل کی اور وہ دن دور نہیں جب یہ تمام بچے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مذہب کے نام پر ٹرول کرنا انسانیت کا سب سے نچلا درجہ: وراٹ کوہلی
وہیں کھادر ویلی اسپورٹ کے بانی ہرش چوہان نے بھی بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بہتر مستقبل کی دعا کی۔