ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر: 54 مریض صحت یاب، 49 زیرعلاج - More than 50% of patients recover

ضلع گوتم بودھ نگر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کورونا مثبت مریضوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گوتم بودھ نگر ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ٹویٹ کرکے شہریوں کے ساتھ یہ معلومات شیئر کی۔

گوتم بدھ نگر: 54 مریض صحت یاب، 49 زیر علاج

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 12:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں 54 مریضوں نے کورونا وائرس سے جنگ جیت لی ہے اور 49 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ یعنی 50 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گوتم بود نگر ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے اس اطلاع کو شیئر کی اور کہا کہ 'ضلع میں کورونا مریضوں کے مقابلے میں صحت یاب مریض زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر اترپر دیش کا پہلا ضلع ہے جہاں ٹھیک ہوئے مریضوں کی تعداد کورونا مریضوں سے زیادہ ہے۔

گوتم بودھ نگر ضلع میں، 24 گھنٹوں میں کوئی مریض کورونا سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ تمام 87 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ضلع میں کورونا متاثروں کی تعداد 103 ہے۔ ضلع میں اس وقت 33 ہاٹ اسپاٹ ہیں۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے قریب 6 علاقے ایسے ہیں جنہیں گرین علاقوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پچھلے 3 ہفتوں سے کوئی نیا انفیکشن نہیں پایا گیا ہے۔ 28 دن مکمل ہونے کے بعد، انہیں گرین زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.