اترپردیش میں مجرمانہ واقعات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے بجنور کے ایس پی ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ نے چند مہینوں سے سست پڑی اینٹی رومیو ٹیم کو نئے طریقہ سے تیار کیا ہے۔ جسے لے کر بجنور میں اندرا پارک اسکول، کالج، ہوٹل ، مین راستہ و سڑکوں پر اینٹی رومیو انچارج نیلم اپنی ٹیم کے ہمراہ مستعد ہیں۔
اس اینٹی رومیو ٹیم کا مقصد خواتین اور طالبات کی حفاظت کرنا ہے۔ تاکہ بلا وجہ تانک جھانک کرنے والے مجنوؤں سے چھٹکارا مل سکے۔
اینٹی رومیو ٹیم بلا وجہ گھو منے پھرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو سمجھا کر چھوڑ رہی ہے۔