ETV Bharat / state

نوئیڈا: سماج وادی پارٹی کے نو منتخب عہدیداران کا استقبال - بی جے پی حکومت کی الٹی گنتی شروع

نوئیڈا میں سماجوادی پارٹی کے نو منتخب سٹی میڈیا انچارج و ترجمان کنور بلال برنی اور نائب صدر شکیل احمد سیفی کا ایس پی کارکنان و رہنماؤں نے گل پوشی اور پگڑی باندھ کر استقبال کیا۔

reception-of-newly-elected-officials-of-samajwadi-party
نوئیڈا: سماج وادی پارٹی کے نو منتخب عہدیداران کا استقبال
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 1:02 PM IST

اس موقع پر کارکنان نے ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔

ایس پی کے ترجمان کنور بلال برنی نے اپنے خطاب میں تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ، اسمبلی انتخابات قریب ہیں ، ریاست میں اکھلیش یادو کی حکومت اکثریت سے بنے گی ، آج کے تمام نوجوان جو بے روزگار ہیں ، ایس پی ترجیح کی بنیاد پر سماج وادی پارٹی کی حکومت میں روزگار فراہم کرنے کا کام کرے گی ، برنی نے کہا کہ اس بار ایس پی کے امیدوار کی کامیابی کے لیے ہم سب کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

نوئیڈا: سماج وادی پارٹی کے نو منتخب عہدیداران کا استقبال

وہیں ایس پی کے نومنتخب نائب صدر شکیل احمد سیفی نے کہا کہ ایس پی کے الفاظ اور اقدامات میں کوئی فرق نہیں ہے ، ایس پی کے علاوہ ریاست کے عوام کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے لیکن ہم سب کو متحد ہوکر ایس پی امیدوار کو کامیاب بنانا ہے۔

اس موقع پر ایس پی سینئر رہنما محمد تسلیم ، لوہیا واہنی کے سابق صدر ساحل خان ، سماجی کارکن ایس ڈی خان ، کنور ہارون احمد ،ایس پی رہنما ممتاز عالم ، تنویر حسین ، پرویز عالم ، کفیل چوہان ہمت سنگھ جدون ، کپل چودھری ، انکیت تیاگی ، سریش ورما ، آدرش چودھری ، ننھے عالم ، گلزار احمد ، ڈاکٹر پھول سنگھ ، امر علوی ، ڈاکٹر رحمن ، مولانا قادری اشرف سمیت دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.