ETV Bharat / state

بی جے پی حکومت کے ایک برس مکمل ہونے پر بنارس کے لوگ کیا کہتے ہیں؟ - نریندر مودی کے دوسرے مدت

وزیر اعظم نریندر مودی کے دوسرے مدت کار کا ایک برس مکمل ہونے پر بی جے پی رہنما اپنی حصولیابیوں کا ذکر کر رہے ہیں تو وہیں وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔

سماجی کارکن ہریش مشرا
سماجی کارکن ہریش مشرا
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 5:52 PM IST

معروف سماجی کارکن بنارس کے رہنے والے ہریش مشرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بنارس کے ترقیاتی امور پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ کہ بنارس کی ترقی کے لئے 42 ہزار کروڑ روپے کی منظوری ہوئی تھی، جس کا اثر بنارس میں نہیں دکھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ بنارس کو ٹوکیو بنائیں گے، لیکن بارش کے ایام میں بنارس کی سڑکوں پر سیور لائن کا پانی بھر جاتا ہے، سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنارسی ساڑی کے کاروباریوں کو وزیراعظم نے خاص سہولت پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن بنکرز کی معاشی حالت ناگفتہ بہ ہے۔

بنارسی ساڑی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا بھی دعویٰ کیا تھا، اس میں بھی ناکام ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بنکرز کو سبسڈی پر بجلی بھی میسر نہیں ہے۔ بنارس کا دوسرا پہچان بنارسی پان ہے۔ لاک ڈاؤن میں پان کے کسان اور کاروباریوں کو شدید نقصان ہوا ہے، ان کو کسی قسم کی کوئی مالی امدادی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنارس سے متصل بھدوہی ضلع میں شاندار قالین کا کاروبار ہوتا ہے، آج قالین کاروباری بھکمری کے دہانے پر ہیں۔

انہوں نے بی جے پی کو فرقہ پرست سیاسی جماعت بتاتے ہوئے کہا کہ بیشتر سرکاری املاک کو نجی کمپنیوں کے ہاتھ فروخت کر رہی ہے اور شہریوں کو مذہبی منافرت میں ڈال کر حکومت کر رہی ہے۔

انہوں نے وشوناتھ کوریڈور اور گنگا کی صفائی جیسے اہم کاموں پر الزام عائد کیا کہ اس کے نام پر لوٹ ہورہی ہے۔ بھارت رتن بسم اللہ خان کے مقبرے کی افتتاح پر کہا کہ بی جے پی رہنما اس کا اس وجہ سے افتتاح نہیں کر رہے ہیں کیوں کہ وہ مسلمان تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.