ETV Bharat / state

کانپور شیلٹر ہوم معاملہ: وزیر اعلی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 11:04 PM IST

ریاست اتر پردیش کے کانپور میں واقع ہے لڑکیوں کے شیلٹر ہوم میں 57 لڑکیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔

کانپور شیلٹر ہوم معاملہ: وزیر اعلی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے
کانپور شیلٹر ہوم معاملہ: وزیر اعلی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے

کانگریس پارٹی کے سابق رکن پارلیمان راجیش مشرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔

سابق رکن پارلیمان راجیش مشرا نے کہا کہ کانپور کے سرکاری شیلٹر ہوم میں 57 لڑکیوں کی کورونا مثبت کی تصدیق ہوئی ہے دو لڑکیاں حاملہ ہیں جبکہ ایک لڑکی کو ایچ آئی وی پوزیٹو ہے۔ اس معاملے سے نہ صرف حکومت کی ناکامیاں سامنے آئی ہے بلکہ لڑکیوں کے تحفظ پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان قائم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے سلسلے میں غیر سنجیدہ ہے۔ برسرِ اقتدار پارٹی کو نہ ہی سرکار چلانے کا کوئی طریقہ کار معلوم ہے اور نہ ہی اپنی ذمہ داریوں کو مثبت طریقے سے انجام دینے کا سلیقہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو جو پارٹی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دے کر کے اقتدار میں آئی تھی اب اسی پارٹی کے دور اقتدار میں بچیوں کے ساتھ شدید گھناونا کام جاری ہے۔ شیلٹرہوم کے معاملے کے انکشاف کے بعد ریاستی حکومت کی ناکامی ثابت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.