ETV Bharat / state

Protests against Nupur Sharma: مرادآباد میں رضا مصطفیٰ تنظیم نے نپور شرما کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا - Prophet Remark Row

رضا مصطفیٰ ادارہ کے صدر مولانا محب علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'حضرت محمد ﷺکی شان میں جنہوں نے گستاخی کی ہے ان کی گرفتاری جلد سے جلد کی جانی چاہیے۔ Demand for arrest of Nupur Sharma

رضا مصطفیٰ ادارہ کا صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 9:47 AM IST

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ضلع مجسٹریٹ دفتر کے باہر رضا مصطفیٰ ادارہ کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک میمورینڈم بھیجا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نمور شرما اور نبین جندل کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے کیونکہ ان دونوں نے حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی کی ہے۔ Memorandum to President by Raza Mustafa

رضا مصطفیٰ ادارہ کا صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم

رضا مصطفیٰ ادارہ کے صدر مولانا محب علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'حضرت محمد ﷺکی شان میں جنہوں نے گستاخی کی ہے ان کی گرفتاری جلد سے جلد کی جانی چاہیے۔ حضرت محمد ﷺ صرف مسلمانوں کے لیے ہی محبت کا پیغام لیکر نہیں آئے ہیں بلکہ پوری کائنات کے لیے ہدایت بن کے آئے۔ انہوں نے کہا کہ 'صرف مسلمان ہی حضرت محمد ﷺ کا احترام نہیں کرتے بلکہ ہر مذہب احترام کرتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Prophet Remark Row: کانگریس معذور سیل کا نپور شرما کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ادارہ کے رکن نسیم پاشا نے کہا کہ 'بھارتی جنتا پارٹی ان دونوں کی گرفتاری کیوں نہیں کر رہی ہے۔ اس معاملے کو لے کر مسلمانوں کا غصہ کم نہیں ہو رہا ہے جب تک دونوں کی گرفتاری نہیں ہو جاتی مسلمان اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے رہیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.