ETV Bharat / state

چھٹے مرحلے میں کئی سینیئر رہنماوں کا وقار داو پر - ریتا بہوگنا جوشی

پیر کو پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اترپردیش میں چھٹے مرحلے کے تحت 14 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ چھٹے مرحلے کے تحت 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

چھٹے مرحلے میں کئی سینئر لیڈروں کے وقار کی جنگ
author img

By

Published : May 8, 2019, 12:12 AM IST

اس مرحلے میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، مرکزی وزیر مینکا گاندھی، ریاستی کابینی وزیر ریتا بہوگنا جوشی اور مکٹ بہاری ورما جیسے سینئر لیڈروں کے وقار کی جنگ ہے۔

چھٹے مرحلے میں کئی سینئر لیڈروں کے وقار کی جنگ

اترپردیش میں چھٹے مرحلے کےتحت بستی، سنت کبیر نگر، ڈومریا گنج، شراوستی، امبیڈکر نگر، سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھولپور، الہ آباد، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر اور بھدوہی پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس مرحلے کے لئے متعدد اسٹار انتخابی مہم ساز بشمول نریندر مودی، اکھلیش یادو، بی ایس پی سپریمو مایاوتی، ریتا بہوگنا جوشی، مینکا گاندھی نے متعدد ریلیوں سے خطاب کیا اور روڈ شو کر کے اپنے پارٹی کے حق میں ماحول سازگار کرنے کی کوشش کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس مرحلے کی 14 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں وہیں کانگریس نے 12، بی ایس پی نے 10 جبکہ ایس نے 4 سیٹوں پر اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔

سنہ 2014 کے عام انتخابات میں بھگوا پارٹی نے اعظم گڑھ کے علاوہ تمام سیٹوں پر جیت کا پرچم لہرایا تھا۔ جبکہ2018 کے ضمنی انتخابات میں ایس پی نے پھولپور پارلیمانی سیٹ کو بی جے پی کے قبضے سے چھین لیا تھا۔

جاری الیکشن میں ایس پی لیڈر اکھلیش یادو اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں جہاں بی جے پی نے بھوجپوری اداکار دنیش لال نرہوا کو ان کے مقابلے میں اتارا ہے وہیں دوسری جانب مرکزی وزیر مینکا گاندھی سلطان پور سے، ریتا بہوگنا جوشی الہ آباد اور مکٹ بہاری ور ما بی جے پی ٹکٹ پر امبیڈکر نگر سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

پرتاپ گڑھ پارلیمانی سیٹ سے رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا نے اکشے کمار سنگھ کوانتخابی میدان میں اتار ہے۔

راجا بھیا نے کچھ دن ہی قبل اپنی علیحدہ 'جن ستا دل لوک تانترک پارٹی' تشکیل دی ہے۔

جگدمبیکا پال ڈومریا گنج سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔

سابق وزیر راج کشور سنگھ جو کہ ایس پی کے سینئر لیڈروں میں سے تھے ، کانگریس میں شمولیت اختیار کر کے اس کے ٹکٹ پر بستی سے انتخابی میدان میں ہیں۔جبکہ دو مرتبہ کے رکن پارلیمان بال چند یادو سنت کبیر نگر سے کانگریس کے نشان پر اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.