ETV Bharat / state

گورکھپور: روی کشن نے وزیر اعلیٰ یوگی سے ملاقات کی - میں اسکے خلاف لڑتا رہوں گا

رکن پارلیمان روی کشن نے گورکھ ناتھ مندر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی، بالی ووڈ ڈرگس معاملے میں دھمکی ملنے اور خوفزدہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اس معاملہ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں اسکے خلاف لڑتا رہوں گا۔

روی کشن
روی کشن
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 9:43 AM IST

بالی ووڈ اداکار اور گورکھپور سے رکن پارلیمان روی کشن نے ایک بار پھر ڈرگس مافیا کے خلاف آواز بلند کی ہے، روی کشن نے گورکھ ناتھ مندر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔

روی کشن

اس دوران جان سے مارنے کی دھمکی اور ڈرگس معاملے میں کئی بڑے ناموں کے سامنے آنے پر انہوں نے کہا کہ جب تک جان میں اس کام سے پیچھے نہیں ہٹوں ہوں گا ، میں اسکے خلاف لڑتا رہوں گا۔

رکن پارلیمان روی کشن نے گورکھ ناتھ مندر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی، بالی ووڈ ڈرگس معاملے میں دھمکی ملنے اور خوفزدہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اس معاملہ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں اسکے خلاف لڑتا رہوں گا۔

روی کشن نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں پاکستان سے بھارت آنے والے ڈرگس معاملے کو اٹھایا، اس کے علاوہ نوجوانوں کا مستقبل خراب ہونے کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈرکس کے معاملات کو ختم کرنے کے لئے آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام امور پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے عوامی مفاد اور ملکی مفاد کے معاملے کو بہت اچھی طرح سے اٹھایا ہے۔

روی کشن نے کہا کہ کسانوں کے بل کو لے کر لوگوں میں الجھن پیدا کی جارہی ہے، نوجوانوں اور کسانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، ایسی صورتحال میں لوگوں کو مستقبل میں اس بل کا فائدہ نظر آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.