اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں راشٹریہ لوک دل کے لیگل سیل نے بھارت بند کی حمایت میں اپنا بھر پور تعاون دیا۔
تینوں زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے اور کسانوں کی مختلف مطالبات کے پیش نظر صدر کے نام ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔
آپ کو بتا دیں کہ کسان متحدہ محاذ کی کال پر 27 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا اس بند کو کامیاب بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اپنے طریقوں سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس بند کو کامیاب بنانے کے لیے راشٹریہ لوک دل کے لیگل سیل کے ضلع صدر ایڈووکیٹ آسوتوش بھوشن شرما کی سربراہی میں کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مظفرنگر کلیکٹریٹ میں مظاہرہ کیا گیا اور ایک میمورینڈم صدر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔
راشٹریہ لوک دل کے لیگل سیل نے مطالبہ کیا کہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے، گنے کی 450 روپے فی کوئنٹل قیمت ادا کی جائے، کیونکہ یوگی حکومت نے صرف پچیس روپے گنے کی قیمت میں اضافہ کر کے کسانوں کو دھوکا دیا ہے، اس میں مزید اضافہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں: کانپور پہنچے اسدالدین اویسی کا والہانہ استقبال، جلسہ میں جمِّ غفیر
ڈیزل پیٹرول رسوئی گیس اور بجلی کی قیمتوں اور کیڑے مار ادویات کی قیمتوں میں ہو رہے مسلسل اضافے کو روکا جائے کسانوں کا پورا قرض معاف کیا جائے آوارہ مویشیوں پر لگام لگائی جائے۔