ETV Bharat / state

Wrestlers Protest راشٹریہ لوک دل نے خواتین پہلوانوں کی حمایت میں پیدل کینڈل مارچ نکالا

جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی خواتین پہلوانوں کی حمایت میں راشٹریہ لوک دل نے مظفر نگر میں پیدل کینڈل مارچ نکالا۔

راشٹریہ لوک دل نے خواتین پہلوانوں کی حمایت میں پیدل کینڈل مارچ نکالا

author img

By

Published : May 8, 2023, 4:11 PM IST

راشٹریہ لوک دل نے خواتین پہلوانوں کی حمایت میں پیدل کینڈل مارچ نکالا

مظفر نگر: راشٹریہ لوک دل کے درجنوں عہدیداروں اور کارکنان نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی خواتین پہلوانوں کی حمایت میں راشٹریہ لوک دل کے ضلع ہیڈکوارٹر سے لے کر ضلع مظفر نگر کے تھانہ سول لائن علاقے کے سرکلر روڈ پر واقع مہاویر چوک تک پیدل کینڈل مارچ نکالا اور جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی خواتین پہلوانوں کی حمایت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کے کیس کی جلد از جلد سماعت کی جائے۔

آر ایل ڈی سابق فوجی سیل کے ضلع صدر کے پی سنگھ نے بتایا کہ یہ کینڈل مارچ دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ 3 ماہ سے جنسی استحصال کے خلاف اپنے انصاف کے لیے لڑنے والی خواتین پہلوانوں کی حمایت میں نکالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سیاست نہیں اپوزیشن کا کام ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ حال ہی میں راجپوت سماج نے برج بھوشن شرن سنگھ کو سپورٹ کرنے کی بات کہی، انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے میں کھاپ پنچایتیں آگے آئیں تو راجپوت سماج برج بھوشن شرن سنگھ کی حمایت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest پہلوانوں کے احتجاج میں کسانوں کی انٹری

آر ایل ڈی سابق فوجی سیل کے ضلع صدر کے پی سنگھ نے کہا کہ یہ کچھ لوگوں کی چھوٹی سوچ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ لیکن ملک کی سوچ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے علاوہ دہلی کے جنتر منتر پر 23 اپریل سے جاری پہلوانوں کے احتجاجی مظاہرے کو طلباء، خواتین، کسان اور مزدور تنظیموں کی طرف سے حمایت مل رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.