ETV Bharat / state

'شاہین باغ کے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے شاہی امام سے ملاقات کریں گے' - این پی آر

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں راشٹریہ جاٹ کونسل نے میڈیا سنٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی کے شاہین باغ میں جس طرح سے شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے وہ ملک کے لئے خوش کن نہیں ہے۔

'شاہین باغ کے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے شاہی امام سے ملاقات کریں گے'

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 11:28 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:53 AM IST

انہوں نے کہا کہ وہ دہلی میں جامع مسجد کے شاہی امام سے ملاقات کریں گے اور شاہین باغ کا دھرنا ختم کرنے کی اپیل کریں گے۔

راشٹریہ جاٹ کونسل کے قومی صدر چودھری دھوم سنگھ نے کہا کہ وہ شاہی امام سے کہیں گے کہ وہ دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے بات کریں اور جمعہ کی نماز کے بعد جامع مسجد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں۔

'شاہین باغ کے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے شاہی امام سے ملاقات کریں گے'
'شاہین باغ کے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے شاہی امام سے ملاقات کریں گے'

انہوں نے کہا کہ جب شاہی امام کا اعلان کیا جائے گا تو احتجاج کرنے والے عوام ان کی اطاعت کریں گے اور ہڑتال ختم کریں گے، چونکہ وہ مسلم معاشرے کے قابل احترام ہیں اور پہلے بھی سی اے اے کی حمایت کی بات کر چکے ہیں۔

چودھری دھوم سنگھ نے بتایا کہ شاہی امام عبداللہ بخاری کی حب الوطنی ، اور قومی جذبات کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے، وہ ہمیشہ حکومت کے حلیف رہے ہیں، انہیں مسلمانوں کو سمجھانا چاہئے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں تعاون کرنا چاہئے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.