کونسل کے امیدوار فاروق عبداللہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ راشٹریہ علماء کونسل سے پورے ملک میں تقریبا 14 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کی اگر وہ اس انتخاب میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ان کی اولین ترجیح مراد آباد میں ایک سرکاری یونیورسٹی قائم کرنا ہوگی اور اگر کسی پارٹی کو ان سے اتحاد کرنا ہوگا تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ آج پارلیمانی حلقہ مرادآباد میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا۔