ETV Bharat / state

جنسی زیادتی کی متاثرہ خاتون نے زہر کھایا - Rape victim eat poison

جنسی زیادتی کے ملزم سپاہی امت کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون نے پولیس کے دباؤ سے تنگ آکر زہر کھایا تھا۔

جنسی زیادتی کی متاثرہ خاتون نے زہر کھایا

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 11:54 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم سپاہی امت کمار کو پٹوائی تھانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پولیس کے دباؤ سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون نے زہر کھا لیا تھا جسے اب حالت بگڑنے پر ضلع ہسپتال رامپور نے مرادآباد ریفر کردیا ہے۔

جنسی زیادتی کی متاثرہ خاتون نے زہر کھایا

رامپور میں جنسی زیادتی کے ملزم سپاہی امت کمار کو آج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں رامپور کے تھانہ پٹوائی علاقہ میں ریپ متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر پر دباؤ بنانے سے تنگ آکر متاثرہ عورت نے زہر کھالیا جسے فوری طور پر ضلع ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا لیکن حالات نازک ہونے پر اسے مرادآباد ریفر کر دیا گیا۔

اطلاع کے مطابق تھانہ پٹوائی کے علاقہ جی وائی قدیم تھانہ پٹوائی میں تعینات سپاہی امت کمار نے 11 اکتوبر کی رات کو اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں گھر میں گھس کر طمنچہ کی نوک پر عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور سپاہی نے عورت کا فحش ویڈیو بھی بنایا۔

اس معاملے میں متاثرہ نے تھانہ پٹوائی میں رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس اس پر دباؤ ڈال رہی تھی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ پولیس کے دباؤ سے تنگ آکر آج اس کی بیوی نے زہر کھا لیا، جسے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن حالت نازک ہونے پر متاثرہ کو مرادآباد ریفر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو تھانہ پٹوائی علاقہ کی رہنے والی ایک خاتون نے تھانہ پٹوائی پہنچ کر تحریری طور پر اطلاع دی تھی کہ اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں تھانہ پٹوائی میں تعینات سپاہی امت کمار نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور کسی کو بتانے پر اسے اور اس کے شوہر کو فرضی مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی۔

اس سلسلہ میں مذکورہ عورت کی تحریر پر تھانہ پٹوائی میں دفعہ 452، 376 (2) اور 506 کے تحت امت کمار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون کے ذریعہ دیے گئے بیان کی بنیاد پر پولیس نے فرار سپاہی امت کمار ولد برجیش کمار ساکن گرام فولاد پور تھانہ منڈی دھنورہ ضلع امروہہ کو جول پر روڈ سے گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے میڈیا کو جانکاری دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.