ETV Bharat / state

سہارنپور: نابالغ کے ساتھ زیادتی کے معاملے کا انکشاف - لڑکی کی حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا

جنسی زیادتی کے معاملات آئے دن منظرعام پر آتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک معاملہ سہارنپور میں بھی پیش آیا ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 7:05 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے بہٹ علاقے میں درجہ آٹھ میں تعلیم حاصل کرنے والی ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی خبریں آئی ہیں۔

ریپ کے بعد متاثرہ لڑکی کی حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا معائنہ کیا گیا جبکہ دوسری جانب پولیس نے اس معاملے کے تلق سے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سہارنپور میں نابالغ کے ساتھ زیادتی

اطلاعات کے مطابق سہارنپور کی کوتوالی بہٹ علاقے کے گاؤں جبل پور میں گزشتہ رات تقریباً نو بجے درجہ آٹھ میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ کو گاؤں کا ہی ایک نوجوان گھر سے زبردستی اٹھاکر پڑوس میں ہی واقع ایک سنسان مکان میں لے گیا۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ جب اس نے شور مچانے کی کوشش کی تو اس کا منہ دبا دیا گیا، اور اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

حالت خراب ہونے پر ملزم نوجوان متاثرہ لڑکی کو موقع واردات پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

سہارنپور میں نابالغ لڑکی کا ریپ
سہارنپور میں نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی

جب لڑکی کسی طرح اپنے گھر پہنچی اور اہل خانہ کو اس واردات کے بارے میں اطلاع دی تو اہل خانہ نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بہٹ کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے لڑکی کی حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع ہسپتال ریفر کردیا۔

اس معاملہ میں ایس پی دیہات اشوک مینا نے بتایا کہ مذکورہ واردات کے تعلق سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جا ری ہے، جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.