پولس ذرائع نے بتایا کہ پچیس سالہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے پڑوس میں گزشتہ رات کیرتن کا پروگرام تھا، رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے اس کے پڑوس کا 22 سالہ نوجوان لوکیش گھر آیا اور اسے دبوچ لیا اور چاقو کا خوف دکھا کر نوجوان نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون کے شور مچا نے پر نوجوان بھاگ گیا۔ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ واقعہ کا پتہ چلتے ہی وہ بے ہوش ہو گیا، جب اس نے آنکھ کھولی، تو خود کو ہسپتال میں پایا۔ واقعہ کی تحریر کوتوالی اونچاہار میں دی گئی ہے۔
پولس نے بتایا کہ شکایات مل گئی ہے، ایف آئي آر درج کی جارہی ہے۔ تفتیش کرکے مناسب کارروائی کی جائے گی۔