ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل طالبہ نے تھانہ میں تحریر دیکر اپنے ہی کالج کے ایک ٹیچر پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ طالبہ نے ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کی فحش ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔
دیوبند تھانہ علاقہ کی رہنے والی متاثرہ طالبہ کا الزام ہے کہ کالج کے ایک ٹیچر نے 29 جولائی 2020 کو اسے اپنے گھر بلایا تھا، جہاں اسے کولڈرنک میں نشیلی اشیاء ملاکر پلائی گئی، جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہو گئی، جب اسے ہوش آیا تو مذکورہ ٹیچر نے اس کی فحش ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دینے کی دھمکی دی۔ متاثرہ طالبہ نے ٹیچر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی سے دہرادون جارہی شتابدی ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
وہیں اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی جانچ کرائی جارہی ہے، متاثرہ لڑکی کا مڈیکل بھی کرایا جارہا ہے۔