ETV Bharat / state

Telangana Girl Gang Raped in Lucknow لکھنؤ میں تلنگانہ کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی، تین ملزمین گرفتار - Lucknow Gang Rape news

تلنگانہ کی ایک لڑکی جو نوکری کی تلاش میں اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ گئی تھی، اس کے دوست نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ Gang Rape with Telangana Girl in Uttar Pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 8:46 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں جانکی پورم علاقے میں تلنگانہ کی ایک لڑکی کو اس کے دوست نے نوکری کے لیے لکھنؤ بلایا اور پھر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ لڑکی نے جانکی پورم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی شکایت پر فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

جانکی پورم تھانہ انچارج نے بتایا کہ لڑکی کچھ دن پہلے حیدرآباد سے لکھنؤ آئی تھی۔ لڑکی کے مطابق اسے نوکری کی ضرورت تھی۔ اس دوران اس نے حیدرآباد کے رہنے والے اپنے دوست منیش شرما سے بات کی۔ اس نے مجھے لکھنؤ میں نوکری ملنے کا یقین دلایا اور لکھنؤ آنے کو کہا۔ لڑکی منیش کے فریب کا شکار ہوگئی اور فلائٹ سے تلنگانہ سے لکھنؤ آئی۔

مزید پڑھیں: Nithari Case نٹھاری معاملے میں ہائیکورٹ نے ملزمین کی سزا رد کی، سریندر کولی اور پنڈھیر کئی کیسز میں بری

Rape Accused Father Arrested: بیٹی کے ساتھ مبینہ طور زیادتی کرنے والا والد گرفتار: پولیس

لڑکی کے مطابق منیش اسے ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے گیا تھا۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ منیش اسے ہوائی اڈے سے لکھنؤ کے جانکی پورم میں واقع اپنے کے گھر کے قریب ہوٹل اسٹار فیلڈ لے گیا اور اسے وہاں رہنے کو کہا۔ اس کے بعد وہ وہاں سے چلا گیا۔ 18 اکتوبر بروز بدھ منیش اپنے دو دوستوں تکارام اور ابھیشیک کے ساتھ وہاں پہنچا اور بات کرنے لگا۔ اس کے بعد تینوں نے ایک ایک کرکے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ لڑکی کی شکایت پر تینوں ملزمین کے خلاف 376D کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لڑکی کے گھر والوں کو اطلاع دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.