ETV Bharat / state

جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ - پولیس خاطیوںکو تلاش کررہی ہے

پولیس نے کہا کہ ملزمین فرار ہیں، خصوصی ٹیم خاطیوں کو تلاش کررہی ہے۔

جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ
جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 9:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپورکے دیوبند ٹاون کے ایک قریبی گاؤں میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ ملزموں نے اجتماعی جنسی زیادتی کی ویڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دیوبند کے قریبی گاؤں کے رہنے والے ایک شخص نے پولیس کو دی تحریر میں بتایا کہ 14ستمبر کی صبح تقریباً 11بجے اس کی 13سالہ بیٹی کھیت میں مویشیوں کے لیے چارہ لینے کے لئے گئی تھی۔اس دوران وہاں پر پہلے سے ہی موجود گاؤں کے ہی دو نوجوانوں نے لڑکی کو بری نیت سے دبوچ لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اسے اپنی ہوس کا شکار بنالیا۔

جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ

متاثرہ شخص کے مطابق جب کافی دیر تک اس کی بیٹی گھر نہیں پہنچی تو وہ اپنی بیوی کے ساتھ اس کی تلاش میں کھیت پہنچا تو اس کی بیٹی ایک کھیت میں بےہوش حالت میں پڑی ہوئی ملی، جسے انہو ں نے ہسپتال میں داخل کرایا۔

ہوش میں آنے کے بعد لڑکی نے پورے واقعے کی جانکاری دی اور ساتھ ہی بتایا کہ ملزموں نے اجتماعی جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی تیار کی ہے۔ اور کسی کو بتانے پر انہوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ اس شخص کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب وہ اپنی بیٹی کو لے کر پولیس کے پاس پہنچا تو ملزموں کو اس کی اطلاع ہوگئی اور انہوں نے دھمکی کے مطابق ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائر ل کردیا۔ اس شخص نے پولیس کو تحریر دیتے ہوئے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلہ میں سی او دیوبند رجنیش کمار اپادھیائے نے بتایا کہ یہ معاملہ ان کے علم میں ہے اور انہوں نے فوراً خاطیوں کے خلاف کیس درج کردیا ہے۔ اور ان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے کر مستقل تلاش میں ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ ملزمین فرار ہیں،تاہم انھیں جلد ہی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اٹاوہ: شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.