ETV Bharat / state

عصمت دری کے ملزم کو دس سال قید بامشقت کی سزا - خصوصی عدالت

بہارکے سیوان ضلع میں بچوں کا جنسی جرائم سے تحفظ ( پاکسو) ایکٹ کی خصوصی عدالت نے نابالغ سے عصمت دری کے معاملے میں قصور وار کو آج دس سال قید بامشقت کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

عصمت دری کے ملزم کو دس سال قید بامشقت کی سزا
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 8:50 PM IST

خصوصی جج اور ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج ( فرسٹ) منوج کمار تیواری کی عدالت نے معاملے میں سماعت کے بعد ملزم دیپو ٹھاکر کو دس سال قید بامشقت کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ عدالت نے مالی جرمانے کی 75 فیصد رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ۔ جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنے پر ملزم کو ایک سال کی سزا لگ سے بھگتنی ہوگی ۔

اسپیشل پبلک پراسکیوٹر رام نریش سنگھ نے یہاں بتایاکہ ’ضلع میں درولی تھانہ علاقہ کے کمہٹی بھٹولی گاﺅں میں 09 مارچ 2018 کو دیپو ٹھاکر نے نانہال آئی نابالغ کے ساتھ عصمت دری کی ۔ اس واقعہ کی ایف آئی آر متاثرہ کے والد گڈو شرماکے بیان پر خاتون تھانے میں درج کرائی گئی‘ ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.