ETV Bharat / state

گونڈا: ریاستی وزیر کے پی آر او سے ایک کروڑ کا مطالبہ - police

سپرنٹنڈنٹ پولیس راجکرن نیئر نے بتایا کہ سماجی بہبود کے وزیر رامپتی شاستری کے پی آر او وید پرکاش دوبے کے موبائل فون پر ایک کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایک کروڑ کا مطالبہ
ایک کروڑ کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 7:41 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا میں ریاستی وزیر رامپتی شاستری کے پی آر او وید پرکاش دوبے کو موبائل پر ایک پیغام ارسال کر کے ایک کروڑ روپے کی وصولی کا مطالبہ کیا اور رقم نہ دینے پر گولی مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

ایک کروڑ کا مطالبہ

اس معاملے میں وزیر کے پی آر او وید پرکاش دوبے کی تحریر پر پولیس نے نواب گنج تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کو دی گئی شکایتی تحریر میں 26 اگست کو دن میں گیارہ بجے وید پرکاش دبے کے موبائل پر اس دھمکی کا پیغام آیا تھا، اور کچھ دیر بعد ایسی نمبر سے فون بھی آیا تھا۔

اس سلسلے میں جب سپرنٹنڈنٹ پولیس راجکرن نیئر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ سماجی بہبود کے وزیر رامپتی شاستری کے پی آر او وید پرکاش دوبے کے موبائل فون پر ایک کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا ، جس کے بعد پولیس نے وید پرکاش دوبے کی شکایت پر نواب گنج تھانے میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی میں مصروف ہوگئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے بعد جلد از جلد کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.