ETV Bharat / state

اَن لاک ایک کی گائیڈ لائنس پر سماجی کارکنان کا ردعمل

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں یکم جون سے 30 جون تک لاک ڈاؤن 5 کا نفاذ عمل میں آ چکا ہے، جس کو 'اَن لاک وَن' نام دیا گیا ہے۔

ان لاک 1 کی گائڈ لائنس پر سماجی کارکنان کا ردعمل

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 6:49 PM IST

اس لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائنس پر ریاست اترپردیش کے رامپور کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔

ان لاک 1 کی گائڈ لائنس پر سماجی کارکنان کا ردعمل

رامپور میں برگتی شیل سماج پارٹی کے ضلع سکریٹری اور سماجی کارکن ایڈوکیٹ ریحان خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے بغیر تیاریوں کے لاک ڈاؤن نافذ کر کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

انہوں نے ان لاک 1کی گائیڈ لائنس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا لاک ڈاؤن ہے کہ جب لوگ دن میں باہر سڑکوں اور دفاتر میں ہوتے ہیں تو اس تو کوئی رکاوٹ نہیں اور جب رات میں لوگ اپنے گھروں پر آرام کرتے ہیں تو اس وقت لاک ڈاؤن؟

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسا کرکے کس کو بیوقوف بنانا چاہتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او جیسے صحتی اداروں کو یا عوام کو؟ انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک کی عوام زیادہ دن تک بیوقوف نہیں بن سکتی۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ جب ملک میں کورونا وائرس کے معاملے کم نکل رہے تھے تو پہلے لاک ڈاؤن میں جس طرح سختیاں کی گئیں تھی وہ غلط تھی یا اب جبکہ کورونا پازٹیو معاملے زیادہ سامنے آ رہے ہیں تب ڈھیل دی جا رہی ہے۔

وہیں رامپور کانگریس کے شہر صدر معمون شاہ خاں نے لاک ڈاؤن 5 پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے فیصلہ میں صحیح ہیں اور ایماندار ہیں تو سب کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیجئے۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر مزدور مشقتوں کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس آ رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ان کے لیے سواریوں کا نظم صحیح طریقہ سے کیا جائے۔ مودی حکومت کورونا وائرس سے لڑنے میں پوری طرح فیل ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت ملک میں اپنے فیصلے زبردستی عوام پر تھوپ رہی ہے۔ کسی سے ملک کے دانشواران سے بھی یہ لوگ مشورہ کرنے میں اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ کورونا سے جنگ کرنے میں حکومت کی جانب سے جو بھی اقدامات کیے جائیں ہم اس معاملے میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بغیر کسی سے مشورہ کیے حکومت عوام پر کچھ بھی نافذ کر دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.