رامپور شہر سے 25 کلو میٹر دور تھانہ مِلَک پولیس کے مطابق 12 جون کو عرضی گزار دیوی داس ولد ہری رام ساکن نیا گاؤں قصبہ تھانہ ملک ضلع رامپور سمیت پانچ افراد نے تھانہ ملک پر اطلاع دی تھی کہ آن لائن ان کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 36 ہزار 159 روپے کا لین دین کسی نامعلوم شخص کے ذریعہ کیا گیا ہے۔
عرضی گزار دیوی داس کی تحریری اطلاع کی بنیاد پر تھانہ ملک میں مقدمہ نمبر 204/2020 دفعہ 420 اور 66 (سی) آئی ٹی ایکٹ بنام نامعلوم دائر کیا گیا تھا۔ 15 جون کو تھانہ ملک، رامپور پولیس کی ٹیم نے آن لائن خرد برد کرنے والے گینگ کو کیورار موڑ ہائی وے کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔
جن کی نشاندہی پر آن لائن فراڈ کئے تین ہزار 770 روپیے نقد اور آن لائن فراڈ کئے پیسوں سے خریدا گیا سامان، جس کی قیمت تقریباً 8 لاک 55 ہزار 990 روپئے ہے۔
گرفتار ملزمین کی شناخت وجینت پٹیل ولد سبودھ کنوجیہ گاؤں نگلہ شرکی ضلع بدایوں، پرجول پاٹھک ولد راج کمار پاٹھک ساکن عزت نگر ضلع بریلی، آدتیہ گنگوار ولد رویندر ناتھ گنگوار ساکن عزت نگر ضلع بریلی اور امت کمار ولد مہیندر کمار ساکن عزت نگر ضلع بریلی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے ان کے پاس سے آن لائن فراڈ کئے گئے پیسوں سے خریدا گیا سامان۔ نو موبائل فون، دو آئی فون، ایک ریڈمی، ایک ون پلس 7 ٹی، چار موبائل سیمسنگ کمپنی، ایک موبائل آنر کمپنی کا، جن کی قیمت تقریباً دو لاکھ روپے ہے، دو لیپ ٹاپ اور ایک آسس اور ایک ایچ پی کمپنی کا، جن کی قیمت تقریباً 8 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔
ایک سیمسنگ کمپنی کی ایل سی ڈی۔ جس کی قیمت تقریباً 20 ہزار روپے ہے۔ ایک ٹی ایف ٹی سیمسنگ کمپنی کی، جس کی قیمت تقریباً 12 ہزار روپے ہے۔ دو میوزک ووفر جس کی قیمت تقریباً 20 ہزار روپے ہے۔ کل 3770 روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔
وولٹاز کمپنی کا ایک ایئر کنڈیشنر اور ایک اسٹیبلائزر، جس کی قیمت تقریباً 46 ہزار روپے ہے۔ ایک واشنگ مشین جس کی قیمت تقریباً 24 ہزار 999 روپے ہے۔دو ٹائٹن کی گھڑی جس کی قیمت تقریباً 50 ہزار روپے ہے۔
تین جوڑی جوتے، نائک اور باٹا کمپنی کے، جن کی قیمت تقریباً 20 ہزار روپے ہے۔ ایک کار آئی 20 سفید رنگ کی جس کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمین کے خلاف تھانہ ملک میں مقدمہ نمبر 204/20 دفعہ 420 اور 66 (سی) آئی ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔