ETV Bharat / state

آن لائن قرآن لرننگ کلاسیز اختتام پذیر - لاک ڈاؤن

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم المصباح قرآن لرننگ سینٹر نے قرآن فہمی کا ذوق پیدا کرنے کے مقصد سے رمضان المبارک کے پورے مہینے آن لائن قرآن لرننگ کلاسیز کا اہتمام کیا تھا جس سے تقریباً 120 خواتین نے استفادہ کیا۔

آن لائن قرآن لرننگ کلاسیز
آن لائن قرآن لرننگ کلاسیز
author img

By

Published : May 24, 2020, 8:21 PM IST

کہتے ہیں کہ دنیا میں وہی قوم کامیابی حاصل کرتی جو وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ذرائع کو اپناتے ہوئے آگے بڑھے۔

آن لائن قرآن لرننگ کلاسیز، ویڈیو

کچھ ایسی ہی مثال قائم کی ہے رامپور میں واقع المصباح قرآن لرننگ سینٹر نے۔ یہ سینٹر خصوصی طور پر خواتین اور لڑکیوں میں دینی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے تقریباً 8 برسوں سے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو انجام دے رہا ہے۔

موجودہ وقت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن میں سینٹر سے منسلک خواتین نے قرآن سے اپنے رشتہ کو مضبوط بنائے رکھنے اور رمضان المبارک میں اس سے بھرپور استفادہ کے لیے زوم ایپلکیشن کے ذریعہ آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا۔

معروف عالمہ مومنہ مصباح صالحاتی نے روزانہ دو گھنٹے قرآن مجید کا درس دے کر خواتین کے جذبہ ایمانی کو بیدار کیا۔

اس آن لائن کلاسز میں تقریباً 120 خواتین اور لڑکیوں نے پوری دلچسپی کے ساتھ نہ صرف شرکت کی بلکہ خواہش ظاہر کی کہ رمضان کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہے۔

رامپور سے مومنہ مصباح نے جہاں قرآن کا درس دیا تو وہیں ان کی دو بہنیں مرادآباد سے فاطمہ مصباح اور علی گڑھ سے اسماء مصباح نے خواتین اور لڑکیوں کو ان کلاسیز سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاندی سے اس آن لائن کلاسیز میں شامل ہونے والی طالبات کو اعزازی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا، 25 اپریل سے 23 مئی تک منظم انداز میں چلنے والی یہ کلاسیز محترمہ امامہ سلمیٰ ناظمہ خواتین جماعت اسلامی علیگڑھ کی زیر نگرانی پایہ تکمیل کو پہنچی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.