ETV Bharat / state

رامپور: 'سیاسی مفاد کے لیے عمر گوتم اورمولانا جہانگیرعالم قاسمی کی گرفتاری ہوئی' - رامپور ای ٹی وی بھارت خبر

معروف مبلغ عمر گوتم اورمولانا جہانگیرعالم قاسمی کی اے ٹی ایس کے ذریعہ گرفتاری پر ریاست اترپردیش کے رامپور میں معروف عالم دین مفتی ساجد قاسمی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاریاں حکمراں جماعت اپنے سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبراً کسی کو مسلمان بنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مفتی ساجد قاسمی
مفتی ساجد قاسمی
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 8:47 PM IST

معروف مبلغ عمر گوتم اور مولانا جہانگیر عالم قاسمی کی گرفتاریوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مفتی ساجد قاسمی نے کہا کہ یہ جو گرفتاریاں ہوئی ہیں یہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہوئی ہیں۔

مفتی ساجد قاسمی

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے یہ بات دیکھی گئی ہے کہ جب انتخابات نزدیک آتے ہیں تو ہندو۔مسلمان کی تفریق کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ہراساں کرکے ہندوؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

عمر گوتم سے متعلق مفتی ساجد قاسمی نے کہا کہ عمر گوتم اور ان کے اہل خانہ نے تو خود ہی اپنی سرگرمیوں سے متعلق بتایا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ان مبلغین پر جبرا مسلمان بنانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ایمان کا تعلق دل سے ہے اور دل پر جبر نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ دل اسی بات کو مانتا ہے جسے وہ اپنے اختیار سے پسند کرتا ہے۔ اس لیے اسلام میں تو کسی کو جبراً مسلمان بنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں حضرات تو آئین ہند کی دفعہ 25 کی روشنی میں دعوت و تبلیغ کی جدجہد کر رہے تھے۔ آئین ہند کی مذکورہ دفعہ کے تحت ہر بالغ شخص اپنی مرضی کے کسی بھی نظریہ اور مذہب کو اخیار کر سکتا ہے۔
اپنی بات چیت کے دوران مفتی ساجد قاسمی نے ذرائع ابلاغ کے کچھ اداروں پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی میڈیا ٹرائل شروع کر دیا جاتا ہے۔

دہشت گردی تک سے جوڑنے کی ناپاک کوشیش کی جا رہی ہیں۔ اس قسم کے میڈیا ٹرائل پر بھی قدغن لگنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

Maulana Umar Gautam: عمر گوتم کی گرفتاری پر علماء کا ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ عمر گوتم اور مولانا جہانگیر عالم قاسمی بے گناہ ہیں ۔ہم ان کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی گرفتاریوں پر فوری روک لگائی جائے۔ وہیں ان دونوں افراد کو جلد رہا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.