ETV Bharat / state

رامپور میں دو فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی کوشش

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 8:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور کے تھانہ سول لائن میں بین الاقوامی فون کال کے ذریعہ دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی جس کے بعد پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی۔

rampur officers received threat from international call case register
رامپور میں دو فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی کوشش

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف انٹرنیشنل فون کال کے ذریعہ دو فرقوں میں منفرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا اور فون نمبر کو سرویلنس رکھا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ ابھی تک کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے۔

رامپور کے سول لائن تھانہ علاقہ میں ایک نامعلوم بین الاقوامی فون نمبر سے ایک کال موصول ہوا جبکہ اس کے ذریعہ دو فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ جب کالر کا نام پوچھا گیا تو کال کو کاٹ دیا گیا۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رامپور ارون کمار سنگھ نے کہا کہ فون نمبر کو سرویلنس پر رکھا گیا ہے اور مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملزم گرفتار کیا جائے گا جبکہ انہوں نے اس بات کا بھی خدشہ طاہر کیا کہ کسی مقامی شخص کی جانب سے ہی بین الاقوامی نمبر کا استعمال کرتے ہوئے ایسی حرکت کی جارہی ہے۔

اس سلسلہ میں تھانہ سول لائن رامپور میں مقدمہ نمبر 237/20 مختلف دفعات 153 بی (سی)، 505 (1) (بی)، 505 (1) (سی)، 505 (2)، اور 66 آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.