ETV Bharat / state

رامپور: ہاتھرس معاملے میں مسلم لیگ کی بھوک ہڑتال - انڈین یونین مسلم لیگ

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ہاتھرس مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی اور حکومت کی جانب سے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کے خلاف انڈین یونین مسلم لیگ نے اپنے دفتر پر سہ روزہ بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا۔ جہاں ہاتھرس معاملے بلا تفریق جانچ اور قصورواروں کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

muslim league strike
muslim league strike
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 9:22 PM IST

ہاتھرس مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی اور انتظامیہ کی جانب سے قصورواروں کا دفاع کرنے کے خلاف لوگوں کا غصہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ رامپور میں ہاتھرس معاملے میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے بھوک ہڑتال کا اہتمام کرکے قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور اس معاملے کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا گیا۔

مسلم لیگ کی بھوک ہڑتال

اس موقع پر لیگ کے کارکنان نے ریاستی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعروں کے پلے کارڈز ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ کے ضلعی صدر فاروق میاں نے کہا کہ 'ریاست میں اس قسم کی واردات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن یوگی حکومت قصورواروں کو بچاتے ہوئے معاملے کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ کنبہ کو سی بی آئی اور ایس آئی ٹی جانچ پر بالکل بھروسہ نہیں ہے اس لیے اس معاملے کی عدالتی جانچ ہونی چاہیے اوریہ جانچ کسی غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاست میں ہی ہونی چاہیے۔

فاروق میاں نے مزید کہا کہ اترپردیش میں اپوزیشن کی آواز کو کس طرح دبایا جا رہا ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ دفعہ 144 کے نام پر جمہوری حق احتجاجی مظاہرہ بھی نہیں کرنے دیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی یہ بھوک ہڑتال تین روز سے اس کے مقامی دفتر پر جاری ہے لیکن انتظامیہ کے افسران وعدہ کرکے بھی یہاں پہنچ کر ہمارے مطالبات کا میمورنڈم لینے کی زحمت گوارا نہیں کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.