ریاست اترپردیش کے رامپور میں قتل کی واردات انجام دینے والے دو شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
قتل کے لیے استعمال کیے گئے اسلحوں کے ساتھ ملزمین کو رامپور پولیس نے گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا، جبکہ پریس کانفرنس میں قتل کی سازش میں استعمال ہٹھیاروں کو بھی دکھایا گیا، جس کا خلاصہ ایڈیشنل ایس پی نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ رامپور صدر دفتر سے 25 کلومیٹر دور تحصیل مَلِک کے رہنے والے ایک شخص نے پولیس سٹیشن ملک میں 19 نومبر کو اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
اس نے بتایا تھا کہ 17 تاریخ کو اس کے والد، جن کا نام ولسن تھا، ایک بارات میں گئے تھے، لیکن وہ وہاں سے واپس نہیں آئے بعد میں معلوم ہوا کہ ان کا کسی نے قتل کردیا ہے۔
اسی لیے اس شخص نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
رامپور پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل میں استعمال کیے جانے والے اسلحوں کے ساتھ قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
آج ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے ایس پی آفس پر پریس کے نمائندوں سے خطاب کرکے قتل کی واردات کو انجام دینے والے قاتلوں کا پردہ فاش کیا۔
واضح رہے کہ اے ایس پی کے مطابق قتل کے ملزموں نے اپنے جرم کو قبول کرلیا ہے۔