ETV Bharat / state

Anti-Encroachment Drive in Rampur: رامپور میونسپلٹی نے شہر کئی علاقں سے ہٹائے ناجائز قبضے

بازاروں میں ٹریفک جام کی دشواریوں سے نمٹنے کے لئے رامپور میونسپلٹی کی جانب سے ناجائز ہٹانے کی مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج توپ خانہ روڈ سے لیکر قلعہ کے مغربی گیٹ تک ناجائز قبضوں کو ہٹانے کے لئے جنگی پیمانے پر مہم چلائی گئی۔Anti-Encroachment Drive in Rampur

author img

By

Published : May 24, 2022, 9:52 PM IST

رامپور میونسپلٹی نے شہر کئی علاقں سے ہٹائے ناجائز قبضے

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے بازاروں میں ناجائز قبضوں کو ہٹانے کے لیے مہم جاری ہے۔ شہر میونسپلٹی کی جانب سے جنگی پیمانے پر مسماری کی مہم چلاکر ناجائز قبضوں کو ہٹایا گیا۔ بازاروں میں ٹریفک جام کی دشواریوں سے نمٹنے کے لئے رامپور میونسپلٹی کی جانب سے ناجائز ہٹانے کی مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج توپ خانہ روڈ سے لیکر قلعہ کے مغربی گیٹ تک ناجائز قبضوں کو ہٹانے کے لئے جنگی پیمانے پر مہم چلائی گئی۔ اس دوران جو دوکانیں باہر سڑکوں تک نکل آئی تھیں اور ٹین شیڈ یا چبوترے تعمیر کر لیے گئے تھے، ان سب کو مسمار کیا گیا۔ میونسپل بورڈ کے ای او وویکانند گنگوار نے بتایا ناجائز قبضوں کی وجہ سے بازاروں میں کافی جام لگ جاتا ہے اور راہگیروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Anti-Encroachment Drive in Rampur
میونسپلٹی کے ای او گنگوار نے یہ بھی بتایا کہ بازاروں میں انکروچمنٹ کا مسئلہ اس وقت اور سنگین ہو جاتا ہے، جب ایمرجنسی حالت کے کسی مریض کو اس تنگ راستہ سے گزار کر اسپتال لیکر جایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف باہر تک نکلی ہوئی دکانیں تو دوسری طرف تنگ راستہ ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کا شور و پکار، جس سے ایک مریض پر اس کے کافی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ اسپتال تک جاتے جاتے مزید مرض میں مبتلہ ہو جاتا ہے۔ بہرحال ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے شہر اور ملک کو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنی جانب سے ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جو دوسروں کے لیے زحمت کا سبب بنے۔

یہ بھی پڑھیں: Anti-Encroachment Drive in Ghaziabad: غازی آباد میں تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.