ETV Bharat / state

Fatima Jabin Suicide Threats: رامپور میونسپل چیئرپرسن فاطمہ جبیں کا خودکشی کا انتباہ - رامپور شہر میونسپلٹی کا معاملہ

ریاست اترپردیش کے رامپور شہر میونسپلٹی کی چئیرپرسن Rampur Municipal Chairperson فاطمہ جبیں نے پولیس اور انتظامیہ کی زیادتیوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا انتباہ Suicide Threats دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رامپور میں اعظم خاں کی حمایت میں سماجوادی پارٹی کے ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ Fatima Jabin Suicide Threats

Fatima Jabin Suicide Threats: رامپور میونسپل چیئرپرسن فاطمہ جبیں کا خودکشی کا انتباہ

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 4:31 PM IST

اعظم خاں کی حمایت میں منعقدہ ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے رامپور میونسپل بورڈ کی چیئرپرسن فاطمہ جبیں نے پولیس اور انتظامیہ پر عوام کو ہراساں کرنے کا الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے اپنے رویہ میں تبدیلی نہیں کی تو وہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔ Fatima Jabin Suicide Threats

Fatima Jabin Suicide Threats: رامپور میونسپل چیئرپرسن فاطمہ جبیں کا خودکشی کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ میں میونسپل بورڈ Municipal Board کی چیئرپرسن ہوں، جس کو شہر کا اولین شہری تسلیم کیا جاتا ہے۔ میرے شوہر سابق چیئرمین ہیں۔ اظہر احمد خان پر انتقامی جذبہ کے تحت فرضی مقدمات درج کرائے گئے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں میرے گھر کا سامان بھی قرق کر لیا گیا۔ جس کے سبب میں اپنے مائیکے میں رہنے پر مجبور ہوں۔

فاطمہ جبیں نے کہا کہ گزشتہ تین روز قبل اچانک پولیس اہلکار میرے والدین کے گھر پہنچے اور بغیر کسی وارنٹ کے میرے ایک بھائی کو غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ہم لوگوں کی کافی دوڑ دھوپ کے بعد وہ گھر واپس آئے۔ گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر ایس پی جی کے جوان بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی پر سوار ہوکر ہمارے گھر پہنچے اور اس مرتبہ دونوں بھائیوں کو اپنے ساتھ لے جانے لگے تو میں نے کہا کہ میں بھی ان کے ساتھ جاؤں گی۔ ایس پی جی والوں نے خطرناک قسم کے فرضی مقدمات درج کرکے جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔ Fatima Jabin Suicide Threats

فاطمہ جبیں نے کہا کہ ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم اعظم خاں سے محبت کرنے والے ہیں اور میرے گھر والوں کا مجھے پناہ دینا قصور بن گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پولیس والوں کی ظلم و زیادتیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں بلکہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر پولیس نے اپنا ہراسانی کا رویہ ترک نہیں کیا تو وہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودکشی کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گی۔ Fatima Jabin Suicide Threats

یاد رہے کہ فاطمہ جبیں کے شوہر اور سابق میونسپل چیئرمین اظہر احمد اعظم خاں کے کافی قریبی مانے جاتے ہیں۔ جیل جانے سے قبل جب اعظم خاں پر مقدمات عائد ہو رہے تھے تو ساتھ ہی اظہر احمد خاں پر بھی متعدد سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Fishermen Congress Committee: فشرمین کانگریس کمیٹی کا انتباہ، اجتماعی خودکشی کی دھمکی

کئی مرتبہ پولیس نے اظہر احمد کو گرفتار کرنے کوشش کی لیکن وہ پولیس کے ہاتھ نہیں آ سکے۔ یہاں تک کہ پولیس نے شہر میں اعلان کیا اور آخر میں ان کے گھر کو قرق بھی کر دیا گیا۔ جس سے شہر میونسپلٹی کی چیئرپرسن فاطمہ جبیں کو گزشتہ ایک برس سے اپنے والدین کے گھر رہنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ Rampur Municipal Chairperson

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.