ریاست اترپردیش کے رامپور پہنچے معروف عالم دین مولانا سلمان حسینی ندوی نے ملک میں بڑھتے ہجومی تشدد کے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر معاملے کو 'سیاسی اینک' سے نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ ان معاموں میں ہمیں اپنی کوتاہیوں پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔
دارالعلوم ندوۃ العلماء کے سابق استاذ اور معروف عالم دین مولانا سلمان حسینی ندوی نے ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہجومی تشدد کے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ اس قسم کے جو بھی واقعات ہوتے ہیں ان میں صرف وہی ملزم نہیں ہوتے ہیں بلکہ ان کے پیچھے بھی بہت سے لوگ ہوتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ سب بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آج مسلمانوں کا کردار وہ نہیں ہے جو انبیاء کرام کے دور میں صحابہ کا ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہمارا ایسا کردار سامنے آئے جس سے ہمارے دین کا احترام ہو اور ہمارے ایک ایک شخص کا احترام پیدا ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں صورتحال پُرامن: دلباغ سنگھ
مولانا سلمان حسینی ندوی نے مزید کہا کہ ہماری کوششوں میں بھی بڑی کمیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر مسئلہ کو سیاسی اینک سے دیکھتے ہیں اس اینک سے نہیں دیکھتے کہ ہماری کوتاہیاں کیا ہیں۔