ETV Bharat / state

طالبات نے تیار کیے مختلف اقسام کے لذیذ پکوان

author img

By

Published : Jan 25, 2020, 10:18 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:08 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم گورنمنٹ خورشید انٹر کالج کی طالبات نے آج ہوم سائنس کے امتحان میں مختلف ذائقے تیار کرکے اپنی امور خانہ داری کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

طالبات نے تیار کیے مختلف اقسام کے لذیذ پکوان
طالبات نے تیار کیے مختلف اقسام کے لذیذ پکوان

کہیں چٹپٹی تو کہیں میٹھی ڈشیں نظر آئیں۔ تقریباً 250 طالبات نے ہوم سائنس کے امتحان میں شرکت کی۔

طالبات کے اندر امور خانہ کا ذوق پیدا کرنے کے مقصد سے اسکولوں میں انٹرمیڈیٹ کی طالبات کا ایک مضمون ہوم سائنس بھی ہوتا ہے جس میں لڑکیوں کو مختلف اقسام کے کھانے کی ڈشیز تیار کرنا ہوتی ہیں۔

رامپور میں قائم گورنمنٹ خورشید انٹرنیٹ کالج میں آج ہوم سائنس کا امتحان تھا اس امتحان میں انٹر میڈیٹ کی تقریباً 250 طالبات نے شامل ہوکر مختلف اقسام کی ڈشیں تیار کیں۔

اس موقع پر یہ تمام لڑکیاں اپنے گھروں سے کھانا بنانے کا سامان اپنے ساتھ لائیں اور پھر اسکول کا ایک حصہ مختلف ذائقوں کی خوشبووں سے مہک اٹھا۔

اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ طالبات پکوڑیاں بنا رہی تھیں تو وہیں کچھ بریڈ پکوڑے فرائی کرنے میں مصروف نظر آئیں ساتھ ہی میٹھی کھیر اور حلوے بھی بنائے گئے۔

طالبات نے تیار کیے مختلف اقسام کے لذیذ پکوان

پکوان کے امتحان میں کچھ طالبات تاخیر سے پہنچیں اس وجہ سے انھیں امتحان گاہ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ان طالبات نے شکایت کی کہ کلاس ٹیچر نے اسی وقت کالج میں آنے کے لیے کہا تھا۔

وہیں کالج پرنسپل فاطمہ جبیں کا کہنا تھا کہ تمام ہی لڑکیوں کو ایک ہی وقت میں آنے کے لیے کہا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ امتحان میں تقریبا 250 لڑکیاں ہیں جو وقت مقررہ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ یہ 10 سے 12 لڑکیاں کافی تاخیر سے پہنچیں ہیں۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم گورنمنٹ خورشید انٹرکالج کی طالبات نے آج ہوم سائنس کے امتحان میں مختلف ذائقے تیار کرکے اپنی امور خانہ داری کی مہارت کا کیا مظاہرہ۔
کہیں چٹپٹی تو کہیں میٹھی ڈشیں نظر آئیں۔ تقریباً 250 طالبات نے ہوم سائنس کا دیا امتحان۔

Body:وی او۔۱
طالبات کے اندر امور خانہ کا ذوق پیدا کرنے کے مقصد سے اسکولوں میں انٹرمیڈیٹ کی طالبات کا ایک مضمون ہوم سائنس بھی ہوتا ہے۔ جس میں لڑکیوں کو مختلف اقسام کے کھانے کی ڈشیز تیار کرنا ہوتی ہیں۔ رامپور میں قائم گورنمنٹ خورشید انٹرنیٹ کالج میں آج ہوم سائنس کا امتحان تھا۔ اس امتحان میں انٹرمیڈیٹ کی تقریباً 250 طالبات نے شامل ہوکر مختلف اقسام کی ڈشیں تیار کیں۔ اس موقع پر یہ تمام لڑکیاں اپنے گھروں سے کھانہ بنانے کا سامان اپنے ساتھ لائیں اور پھر اسکول کا ایک حصہ مختلف ذائقوں کی خوشبووں سے مہک گیا۔ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ طالبات پکوڑیاں بنا رہی تھیں تو وہیں کچھ بریڈ پکوڑے فرائی کرنے میں مصروف نظر آئیں۔ ساتھ ہی میٹھی کھیر اور حلوے بھی بنائے گئے۔
کووکنگ کے امتحان میں کچھ طالبات تاخیر سے پہنچیں۔ اس وجہ سے ان کو امتحان گاہ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئ۔ اس متعلق جب ہم ان طالبات سے بات کی تو ان کی شکایت تھی کہ کلاس ٹیچر نے اسی وقت میں آنے کے لئے بولا تھا۔
بائٹ: ادیبا، طالبہ
بائٹ: نوشین فاطمہ، طالبہ
بائٹ: سمرین، طالبہ
وی او۔۲
وہیں پرنسپل فاطمہ جبیں کا کہنا تھا کہ تمام ہی لڑکیوں کو ایک ہی وقت آنے کے لئے دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان میں تقریبا 250 لڑکیاں ہیں جو وقت مقررہ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ یہ 10 سے 12 لڑکیاں کافی تاخیر سے پہنچیں ہیں۔
بائٹ: فاطمہ جبیں، پرنسپل

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام
Last Updated : Feb 18, 2020, 10:08 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.