ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں مسلم بچوں اور نوجوانوں کو قرآن مجید کے ناظرہ اور اس کی تعلیمات سے آراستہ کرانے کے مقصد سے قرآن تعلیمی سینٹر کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ایس آئی او کے مقامی کارکنان کے ساتھ ہی ایس آئی او مغربی اترپردیش کے صدر ندیم خان نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سینٹر کا تعارف کراتے ہوئے ندیم خان نے کہا کہ اس سینٹر کا مقصد بچوں کو قرآن کریم کے ناظرہ کے ساتھ ہی عربی گرامر اور اس کے قواعد سے آراستہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی او کی سرگرمیوں کا خاص حصہ مسلم نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:
غازی آباد: مدرسہ جامعتہ الصفہ میں تعلیمی سرگرمیاں بحال
واضح رہے کہ اس سینٹر میں بالکل مفت تعلیم کا نظم ہے۔ بہرحال رامپور میں نئی بستی علاقہ کافی پسماندہ ہے۔ اس لئے لوگ اس تعلیمی سینٹر کو اس امید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں کہ مقامی بچوں کو بنیادی تعلیمات آسانی سے مہیا ہو سکے گی۔