کامیاب طالبات کو ضلع انتظامیہ کے ہاتھوں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ اسکول ٹاپر سمیت مصباح معظم نے سب سے زیادہ چھ ایوارڈ حاصل کیے۔
رامپور کے اسٹار چوراہے پر واقع سینٹ میریز سینئر سیکنڈری اسکول نے کامیاب طالب علموں کے لیے تقریب تقسیم انعامات و اسناد کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرکے تعلیمی و ثقافتی میدان میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا۔
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامرس اسٹریم کی اسکول ٹاپر مصباح معظم کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بہترین طالبہ اور ثقافت کے میدان بھی بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مصباح کو کل چھ ایوارڈز دیے گئے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مصباح معظم نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کو سپورٹ کرنا چاہتی ہیں اور آئندہ ایم بی اے کرنے کا ارادہ ہے۔
وہیں طالبات کو پیغام دیتے ہوئے مصباح نے کہا کہ اگر اپنے ٹارگیٹ کو حاصل کرنے کے لیے محنت کی جائے اور اپنی جانب سے سو فیصد کوشش کی جائے تو کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی ہمیں اس منفی سوچ کو بھی اپنے ذہنوں سے نکال دینا چاہیئے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔