ETV Bharat / state

جب ڈی ایم صاحب کاشتکار بن کر پہنچے دھان خرید مرکز پر۔۔۔۔ - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ضلع مجسٹریٹ آنجنئے کمار سنگھ کاشتکار بن کر دھان خرید مراکز پر پہنچے اور وہاں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا۔ لاپرواہ افسران اور کارکنان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی دیے۔

rampur dm anjaney kumar singh inspected paddy procurement center
جب ڈی ایم صاحب کاشتکار بن کر پہنچے دھان خرید مرکز پر
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 7:25 PM IST

رامپور کے ڈی ایم نے آنجنئے کمار سنگھ نے آج ضلع میں دھان خرید کے لئے بنائے گئے مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ وہ وہاں فلمی انداز میں ایک کاشتکار بن کر گئے۔ سرکاری گاڑیوں اور اپنے عملے کو آدھا کلو میٹر دور روک کر جب وہ دھان خرید سینٹر پر پہنچے تو وہاں انہوں نے زبردست بے ضابطگیاں پائیں۔ جس پر ضلع انتظامیہ نے لاپرواہ افسران و کارکنان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیے۔

دیکھیں ویڈیو

سر پر رومال باندھ کر خفیہ طریقہ سے کاشتکار بن کر پہنچے ڈی ایم آنجنئے کمار سنگھ کو سینٹر انچارج پہچان نہیں سکے۔ کچھ وقفہ کے بعد ایس ڈی ایم بلاسپور اور دیگر افسران کے پہنچنے پر منڈی میں ضلع مجسٹریٹ کے موجود ہونے کی اطلاع پر منڈی احاطہ میں افراتفری مچ گئی۔

اس بعد ضلع مجسٹریٹ نے باری باری سے تمام سینٹر انچارجوں کی کلاس لگائی۔ بلاسپور واقع این سی سی ایف خرید سینٹر پر زبردست بے ضابطگیاں پائی جانے پر ڈی ایم نے سینٹر انچارج کے خلاف لاپرواہی برتنے کے سبب ایف آئی آر درج کرانے کے لیے احکامات دیے۔

انہوں نے کسانوں کا دھان نہ خریدے جانے سے متعلق معلوم کیا اور کہا کہ اگر دھان میں نمی ہے تو اسے سکھانے کے لیے کسانوں کو مناسب جگہ مہیا کرائیں تاکہ کسانوں کو دھان واپس لے جانے کے بجائے منڈی احاطہ میں سکھانے کی سہولت مل سکے۔

مزید پڑھیں:

کمپیوٹر سینٹر پر دھوکہ دہی کا الزام

انہوں نے کہا کہ آئندہ سینٹر انچارج اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کسی بھی حالت میں کسانوں کو غیر ضروری طور سے کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.