ETV Bharat / state

رامپور: خواتین کو خود کفیل بنانے سے متعلق بیداری پروگرام

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 10:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع مدرسہ جمیعت الانصار میں خواتین کو خود کفیل اور ترقی یافتہ بنانے سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صنعت کے ضلعی افسر ایس کے شرما نے روزگار سے متعلق حکومت کی اسکیمات سے واقف کروایا۔

Rampur: Awareness program on making women self-sufficient
رامپور: خواتین کو خود کفیل بنانے سے متعلق بیداری پروگرام

غیر سرکاری تنظیم رئیل آرٹیزن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے رامپور کے مدرسہ جمیعت الانصار میں خواتین کے لیے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہاں خواتین کو خود کفیل بنانے اور سماج کے اہم دھارے سے جوڑنے کے مقصد سے کئی اہم باتیں بتائی گئیں۔

اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری شاہنواز احمد خاں نے کہا کہ سرکار کی متعدد ایسی اسکمیں جاری ہیں جس کا فائدہ حاصل کرکے خواتین خود کفیل بن سکتی ہیں لیکن بیداری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر خواتین ان اسکیموں سے محروم رہ جاتی ہیں۔ اسی مقصد کے تحت ان کی تنظیم اس قسم کے بیداری پروگرام چلا رہی ہے۔

مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے محکمہ صنعت کے ضلعی افسر ایس کے شرما نے کہا کہ ان کا محکمہ ہمہ وقت ضلع کے کمزور افراد کی ترقی کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ مختلف قسم کی چھوٹی صنعتوں کو قائم کرنے لئے ہم لون کی شکل میں امداد فراہم کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایس کے شرما نے امید کا اظہار کیا کہ اس پروگرام کے ذریعہ خواتین بڑی تعداد میں حکومت کی اسکیموں سے فائدہ حاصل کریں گی۔ پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.