ETV Bharat / state

رحمۃ للعالمین کے پیغام کو عام کرنے کے لیے 'امن واک'

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 5:12 PM IST

ماہ ربیع الاول کو اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے ماہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس مہینے میں فرزندان توحید خصوصیت کے ساتھ مختلف سرگرمیاں انجام دیکر رحمت للعالمین کے پیغام امن و آشتی سے اپنے دلوں کو منور کرنے کے ساتھ ہی دوسروں تک اس کو پہچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

rampur Arranging a peace walk to spread the message of Prophet Muhammad
رحمت الّلعالمین کے پیغام کو عام کرنے کے لیے امن واک کا اہتمام

رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام امن کو عام کرنے کے مقصد سے ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں امن واک کا اہتمام کیا گیا۔

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر سید عبداللہ طارق کی قیادت میں نکالے گئے اس امن واک میں مسلم مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ ہندو مذہب کے افراد بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔ کوڈ-19 کا خیال رکھتے ہوئے ہر فرد کم از کم 6۔6 فٹ کی دوری پر نظر آیا۔

ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج کی جانب سے ملک گیر سطح پر منایا جانے والا ہفتہ رحمت اللعالمین کے تحت آج رامپور میں پیس واک کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امن و آشتی سے متعلق تعلیمات تحریر کئے ہوئے پلے کارڈز ہاتھوں میں لیکر امن عالم کا پیغام دیا۔ اس مارچ میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس پیس واک کی قیادت معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر سید عبداللہ طارق نے کی۔ پیس واک کے دوران ہم نے ان سے خصوصی بات چیت کرکے اس متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیس واک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امن سے متعلق تعلیمات کو منظر عام پر لانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورک کی جانب سے سیرت کا پیغام عام کرنے کے لئے اس ہفتے رحمت اللعالمین واک کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ فرانس میں اللہ کے نبی کی شان میں گستاخی سے متعلق ہمارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسا کر رہے ہیں وہ اپنی کم علمی کی وجہ سے کر رہے ہیں اور وہ قصوروار بھی ہیں لیکن ہم بھی برابر کے قصوروار ہیں ہمیں جو پیغام اپنے نبی کا دوسروں تک پہنچانا چاہئے تھا وہ نہیں پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جوش و جذبات سے کام نہ لیا جائے بلکہ سیرت کے پیغام کو بہت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.