رامپور ضلع ہسپتال میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لیے جہاں دو منزلہ آئشولیشن وارڈ تیار کیا گیا ہے وہیں انتظامیہ نے ضلع بھر میں بھیڑ بھاڑ والے تمام پروگراموں کو روکنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں، یہاں تک کہ ضلع مجسٹریٹ انجنئے کمار سنگھ نے بینکٹ ہال مالکان کے ساتھ میٹنگ کرکے مشورہ دیا ہے کہ وہ 2 اپریل تک اپنے بینکٹ ہال میں شادی، پارٹی جیسی کوئی بھی تقریب اپنے یہاں منعقد نہ کرائیں۔
اس دوران جن لوگوں نے شادی کی تقریبات کے لیے پہلے سے بکنگ کرائی تھی ان کی بکنگ کو بھی بینکٹ ہال مالکان منسوخ کرکے ان کی جمع پیشگی رقومات کو بھی واپس لوٹا رہے ہیں۔
کورونا جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے لیے جہاں ملک بھر میں مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں رامپور انتظامیہ اس کو لے کر کافی سنجیدہ نظر آ رہا ہے۔
بینکٹ ہال مالکان نے انتظامیہ کے اس مشورے کو قبول کرتے ہوئے اپنے بینکٹ ہال کی تمام تقاریب کو منسوخ کر دیا ہے اور شادی و پارٹی کے لیے لوگوں کی جمع پیشگی رقومات کو بھی واپس کر دیا ہے۔