غور طلب ہے کہ رامپور سے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خاں کے بیٹے عبد اللہ اعظم محمد علی جوہر یونیورسٹی میں نام نہاد چوری کی کتابوں پر ہونے والی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے احتجاج کو سرکاری کام رکاوٹ ڈالنے کی وجہ بتاتے ہوئے عبد اللہ اعظم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
لیکن پھر ڈرامائی انداز میں رہا بھی کر دیا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے حکم کے مطابق بریلی سے سماجوادی پارٹی کے تمام بڑے رہنما، عہدیداران اور کارکنان نے رامپور میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے کوچ کیا تھا۔
لیکن پولیس کے خفیہ محکمہ کے ذریعے یہ اطلاع اعلیٰ افسران تک پہنچی تو انہوں نے گرفتاری کے لیے پولس اہلکاروں کو تعینات کر دیا تھا۔ جیسے ہی ان کا قافلہ میر گنج پہنچا، تمام پارٹی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حالانکہ سپاہیوں نے پولیس کی گرفتاری کے خلاف جم کر احتجاج کیا، لیکن پولیس اُنہیں رامپور جانے سے روکنے میں کامیاب ہو گئی۔