ETV Bharat / state

رامپور: بجلی بل کے خلاف عام آدمی پارٹی کی قیادت میں احتجاج - عوام کو ہراساں کئے جانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے رامپور میں عام آدمی پارٹی کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے ناہد بجلی گھر پہنچ کر بجلی کٹوتی اور توانائی شعبہ کی جانب سے عوام کو ہراساں کئے جانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

aam aadmi party protest
aam aadmi party protest
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 2:48 AM IST

Updated : Jun 30, 2021, 12:13 PM IST

رامپور میں بجلی کٹوتی اور نئی کالونیوں میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے بجلی کے کنیکشن نہیں دینے سے عوام مختلف مسائل کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج عام آدمی پارٹی کی قیادت میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ ناہد بجلی گھر پہنچے اور بجلی محکمہ و متعلقہ افسران کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عام آدمی پارٹی کی قیادت میں احتجاج

عاپ کے ریاستی نائب صدر فیصل خان لالا نے اپنے خطاب میں رامپور کے سرکاری محکموں پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رامپور کے متعدد ایسے سرکاری محکمے ہیں جن کے 80-80 لاکھ روپیوں کے بل بقیہ ہیں لیکن رامپور کا بجلی محکمہ اور ایکس ای این سوتیلا برتاؤ کرتے ہوئے غریب عوام سے بجلی چوری کے نام پر بڑے بڑے جرمانے وصول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یوگی حکومت اقتدار میں آئی رامپور میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اور عوام کو سخت گرمی میں بغیر بجلی کے رہنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کٹنے کی وجہ سے بچوں کی صحت خراب ہو رہی ہیں اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

اس موقع پر فیصل خان لالا نے کہا کہ یو پی میں بجلی کافی مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ 2022 میں جب حکومت تبدیل ہوگی تو دہلی کی طرز پر اترپردیش میں بھی بجلی مفت کی جائے گی۔

Last Updated : Jun 30, 2021, 12:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.