ETV Bharat / state

رامپور : ریڈیکو کھیتان لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ درج - رامپور ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع شراب فیکٹری میں گزشتہ 6 مارچ کو پیش آے آتشزدگی کے معاملے میں آج پولیس نے فیکٹری منیجر کے خلاف لاپرواہی برتنے اور حقائق کو پوشیدہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا۔ اس آتشزدگی میں آٹھ مزدور آگ کی لپیٹ میں آنے سے زخمی ہوگئے تھے

مقدمہ درج
مقدمہ درج
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 4:21 PM IST

رامپور کے پنوڑیہ علاقے میں واقع ریڈیکو کھیتان لمیٹڈ نامی شراب فیکٹری میں پیش آئے آتشزدگی کے معاملے میں آج تھانہ سول لائن پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے شراب فیکٹری منیجر کے خلاف کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ایڈیشنل ایس پی سنسار سنگھ نے بتایا کہ شراب فیکٹری میں پیش آئے آتشزدگی کے سبب آٹھ مزدور آگ میں جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

مینیجر کے خلاف مقدمہ درج

تھانہ سول لائن پولیس نے جب اس معاملے کی جانچ کی تو شراب فیکٹری منیجر نے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی۔

وہیں جب پولیس نے فیکٹری منیجر سے آتشزدگی کی وجوہات اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کے آلات سے متعلق بیورہ طلب کیا تو ریڈیکو کھیتان فیکٹری کی جانب سے اس میں بھی کسی قسم کا تعاون پولیس کو حاصل نہیں ہوا۔ پولیس نے آج آئی پی سی کی سنگین دفعات کے تحت ریڈیکو کھیتان منیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 مارچ کی صبح تقریباً 8 بجے شراب فیکٹری میں زبردست آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا تھا ۔جس میں تقریباً 8 مزدور بھی بری طرح جھلس گئے تھے۔ وہیں موقع پر پہنچیں فائر بریگیڈز نے تقریباً 20 گھنٹے کی مشقت کے بعد آتشزدگی پر قابو پایا تھا ۔جبکہ آگ کی لپیٹ میں آنے سے زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج کے ہسپتال بھی روانہ کیا گیا تھا۔

آتشزدگی سے مزدوروں کے جھلسنے اور شراب فیکٹری انتظامیہ کی لاپرواہی سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے بھی کئ اہم سوال اٹھائے تھے۔ پولیس کی جانب سے دائر مقدمے میں بھی لاپرواہئیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ بہر حال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد شراب فیکٹری انتظامیہ کے خلاف پولیس مزید کیا کارروائی انجام دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.