ایودھیا: رام مندر کی تعمیر کے لیے کئی برسوں سے مہم چلانے والے بی جے پی کارکن اور مسلم کمیونٹی کے رکن ببلو خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں Bablu Khan Alleges Death Threat۔ دھمکی ملنے کے بعد ببلو خان نے پولیس سے شکایت کی۔ بی جے پی کارکن ببلو خان نے بتایا کہ انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پولیس سے شکایت بھی کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
ببلو خان نے بتایا کہ ویڈیو کال پر انہیں اے کے 47 بندوق اور گرینیڈ دکھا کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ببلو خان نے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ببلو خان نے بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی حمایت میں طویل عرصے سے آواز اٹھا رہا ہے۔
ببلو خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو یہ چیز پسند نہیں ہے۔ اسی لیے انہیں ملک اور بیرون ملک سے بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ رام مندر کے حامی اور بی جے پی کارکن ببلو خان کا کہنا ہے کہ راجستھان کے ادے پور میں کنہیا لال کے قتل کے بعد وہ خوفزدہ ہیں۔ ببلو کا الزام ہے کہ وہ ایودھیا کوتوالی میں پہلے ہی شکایت دے چکا ہے، لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ ببلو خان کو ڈر ہے کہ کوئی ان کا قتل نہ کردے۔