مغربی اتر پردیش کی مشہور رام لیلا میں سے ایک مانی جانے والی میرٹھ کی بهینسالی میدان کی رام لیلا اپنے کردار اور انداز کے طور پر اپنا منفرد مقام رکھتی ہے، لیکن اس بار كورونا انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر رواں برس پیش کی جانے والی رام لیلا كو عقیدت مندوں کے لیے اسے صرف تین گھنٹے میں مکمل طور پر دکھانے کا خاکہ تیار کیا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے رام لیلا کی اجازت نہ ملنے سے جہاں عقیدت مندوں میں مایوسی تھی، وہیں رام لیلا کمیٹی کے ممبران بھی مایوس تھے۔ وه اب رام لیلا کی جگہ رامائین کا پاٹھ کرانے کے ساتھ ہی تین گھنٹے کی مکمل رام لیلا پیش کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ اس درمیان حکومت کی گائیڈ لائن کا بھی خاص خیال رکھا جائیگا۔
مزید پڑھیں:
ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی کیس کا ایک ملزم نابالغ
رام لیلا کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ رام لیلا کے ذریعے برائی پر اچھائی کی جیت کا منظر اس بار منفرد ضرور ہے، لیکن عقیدت مندون کے لیے اس كو پیش کرنے کے ساتھ ہی اسے آن لائن بھی دکھایا جائیگا تاکہ ہر گھر تک رام لیلا کے پیغام كو عام کیا جا سکے۔