یوگی آدتیہ ناتھ آج صبح چار بجے ایودھیا میں رام للا کو عارضی طور پر فائبر کے مندر میں منتقل کیا۔
اس مندر میں ایک سنگھاسن، جو ساڑھے نو کلو چاندی کا بنوایا گیا ہے جسے جے پور کے عمدہ کاریگروں نے بنایا ہے۔ اسی پر بھگوان رام للا کو رکھا گیا۔
اس سے قبل رام للا ایودھیا میں عارضی طور پر ٹینٹ میں تھے، لیکن آج صبح وزیر اعلیٰ یوگی نے فائبر کے مندر میں بیٹھایا۔
اس موقع پر متھرا، کاشی، پریاگراج، دہلی اور ایودھیا کے پنڈتوں نے رام جنم بھومی کمپلیکس میں رسومات ادا کیں۔
اس موقع پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مندر کی تعمیر کے لیے 11 لاکھ کا چیک بھی پیش کیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران ریاست کے وزیراعلی ایودھیا سے گورکھپور بھی جا سکتے ہیں۔