ETV Bharat / state

رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ نے بدعنونی کو گمراہ کن قرار دیا - اراضی اوپن مارکیٹ کی قیمت سے کافی کم قیمت پر خریدی

رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے ذمہ دار چمپت رائے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدعنونی کا الزام گمراہ کن اور سیاسی منافرت کے باعث عائد کیا گیا ہے۔ رام جنم بھومی تیرتھ چھیترا نے اب تک جتنی اراضی خریدی ہے ، وہ تمام اراضی اوپن مارکیٹ کی قیمت سے بہت کم قیمت پر خریدی ہے۔

رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ
رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 2:27 PM IST

چمپت رائے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر طرح کی خرید و فروخت کا کام باہمی بات چیت اور باہمی رضامندی کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔ رضامندی کے بعد رضامندی کے فارم پر دستخط ہوجاتے ہیں۔ ایک پریس بیان کے ذریعے یہ کہا گیا کہ ہر قسم کی عدالتی فیس اور اسٹامپ پیپر آن لائن خریدا جارہا ہے۔

اراضی کی خریداری رضامندی خط کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ اس کے مطابق پوری قیمت بیچنے والے کے اکاؤنٹ میں آن لائن منتقل کردی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس پلاٹ کے بارے میں بیان بازی کی جارہی ہے ، وہ پلاٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بہت ہی نمایاں جگہ ہے۔ رام جنم بھومی تیرتھ چھیترا نے اب تک خریدی ہوئی تمام اراضی اوپن مارکیٹ کی قیمت سے کافی کم قیمت پر خریدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ اراضی کی خریداری کے لئے موجودہ دکانداروں نے جس قیمت پر سالوں پہلے معاہدہ کیا تھا، انہیں وہ زمین 18 مارچ 2021 کو فروخت ہوئی اور ٹرسٹ کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط ہوا۔

چمپت رائے نے بیان کے ذریعے کہا کہ کچھ سیاسی لوگ جو اس سلسلے میں مہم چلا رہے ہیں وہ گمراہ کن ہیں اور جو لوگ اس طرح کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ سیاسی عداوت سے متاثر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.