اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن رہنماء رام گوند چودھری نے کہا کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست وزیر اعظم نریند مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ہی یو پی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی شکست ہے۔
اپوزیشن رہنماء نے اپنے بیان میں کہا کہ جھارکھنڈ میں بھارت کے آئین اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، وہ جھارکھنڈ کے رائے دہندگان کو سلام پیش کرتے ہیں، وہاں کی عوام قابل مبارک باد ہیں کہ وہ بی جے پی کے اعلی رہنماوں کے بہکاوے میں نہیں آئے اور اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے آئین کی تحفظ کا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اعلی رہنماء کو جھاکھنڈ میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لینی چاہئے اور آئین و جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے اپنے کوشش کے لئے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجود معیشت کے لئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔
سماج وادی رہنماء نے کہا کہ جھارکھنڈ کی بہادر عوام نے لوگوں میں تفرقہ ڈالنے کے بی جے پی کی سازش کو بھانپ لیا اور آئین و جمہوریت کے حق میں ووٹنگ کی۔
'جھارکھنڈ میں بی جے پی کی شکست مودی وشاہ کی ہار' - عوام نے لوگوں میں تفرقہ ڈالنے کے بی جے پی کی سازش کو بھانپ لیا