اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے اپنی بات چیت میں کہا کہ علاقے میں پارٹی کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔
رامپور کے آغاپور بائی پاس بریلی روڈ پر واقع رام بہادر گوتم کی رہائش گاہ پر آج پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا رامپور کی میٹنگ منعقد ہوئی۔
جس کی صدارت پارٹی کے ضلعی صدر محمد یعقوب خان نے کی اور پارٹی کے قومی صدر شیو پال سنگھ یادوں کی ہدایت کے مطابق رام بہادر گوتم ساکن آغا پور کا مزرعہ کو ملک شاہ آباد اسمبلی حلقہ کا صدر نامزد کیا گیا۔
اس موقع پر پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے ضلع صدر یعقوب خان نے کہا کہ، 'ہماری پارٹی کی مقبولیت روز بروز بڑھتی ہی جا رہی ہے اور ہر طبقہ کے لوگ پارٹی سے وابستہ ہو رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ، '2022 کے اسمبلی چناؤ میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا اتر پردیش میں سرکار بنائے گی۔'
اس موقع پر نائب ضلع صدر ریحان خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ، 'ضلع صدر نے جو ذمہ داری رام بہادر گوتم کو سونپی ہے وہ اسے ایمانداری سے نبھائیں گے اور عوامی مفاد کے لیے کام کریں گے۔
آج ملک اور ہماری ریاست فرقہ پرست طاقتوں کے چنگل میں پھنس چکا ہے اور اترپردیش کی عوام ہمارے قومی صدر شیو پال سنگھ یادو کی طرف بڑی امیدوں کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔'
مزید پڑھیں:
'راحت اندوری کو مشاعرے لوٹتے دیکھا ہے'
انہوں نے کہا کہ شیو پال یادو ایک زمینی لیڈر ہیں۔ اس موقع پر رام بہادر گوتم نے کہا کہ، 'میں پارٹی کے نظریات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہر طبقہ، خاص کر نوجوانوں کو جوڑنے کا کام کروں گا اور عوام کے مسائل حل کرانے کا کام بھی کروں گا۔'