سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی کے رہنماؤں کے مطابق یوگی حکومت میں سنگین جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
خاص طور پر خواتین کے خلاف جنسی جرائم پر قدغن لگانے میں حکومت پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔
ریلی کے دوران خواتین نے بھی کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ پارٹی کی جانب سے آئندہ ماہ سے صوبائی سطح پر احتجاجی مہم شروع کی جائے گی۔