ذرعی قوانین کی واپسی Farmer Laws Repealed کے علاوہ ایم ایس پی پر بھی کمیٹی کی تشکیل کے حکومت کے اعلان کے بعد اتر پردیش اور دہلی کے غازی پور بارڈر پر کسانوں کے دھرنے کے ساتھ ہی میرٹھ کے سوایا ٹول پلازہ پر گزشتہ دس ماہ سے جاری کسانوں کا احتجاج بھی بھارتیہ کسان یونین Bhartiya Kisan Union کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کی آمد کے ساتھ ختم ہو گیا۔
دہلی غازی پور بارڈر پر UP-Delhi Ghazipur Border کسانوں کا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کے بعد میرٹھ کے سوایا ٹول پلازہ پہنچے راکیش ٹکیت کا کسانوں اور بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے زبردست استقبال کیا۔
اس دوران راکیش ٹکیت نے میڈیا کو بتایا کہ 'کسانوں کے مطالبات پر مرکزی حکومت کی یقین دہانی کے بعد متحدہ کسان مورچہ نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب آگے کی حکمت عملی جنوری میں ہونے والی میٹنگ میں طے کی جائے گی۔